تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
1 جولائی 2013
وقت اشاعت: 16:0

لاہور: خسرہ سے متاثر 43بچے اسپتال داخل، تعداد 20 ہزار سے بڑھ گئی

لاہور … پنجاب میں خسرہ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وباء سے متاثر مزید 43 بچوں کو اسپتالوں میں داخل کرا دیا گیا، متاثرہ بچوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ محکمہ صحت پنجاب کے اعداد و شمار کے مطابق خسرہ کی وباء سے پچھلے 6 ماہ کے دوران 181 بچے موت کا لقمہ بن چکے ہیں۔ لاہور کے مختلف اسپتالوں میں 24 گھنٹوں میں 3 مریضوں کو اسپتالوں میں علاج کیلئے لایا گیا جبکہ صوبے میں 43 متاثرہ بچوں کو داخل کرایا گیا۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پنجاب میں خسرہ وباء سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 20 ہزار 468 تک چلی گئی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.