1 جولائی 2013
وقت اشاعت: 20:1
فاٹا میں رواں سال پو لیو کے دس کیسز رپورٹ
پشاور…فاٹا میں رواں سال اب تک پو لیو کے دس کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔ ڈائر یکٹر ہیلتھ سروسز فاٹا ڈاکٹر فواد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ رواں سال اب تک پولیو کے دس کیسز سامنے آچکے ہیں۔جن میں7خیبر ایجنسی، دو ایف آر بنوں اور ایک شمالی وزیرستان سے ہے۔ ڈائر یکٹر ہیلتھ سروسز فاٹا کے مطابق پولیو کے ان کیسز میں پی ون وائرس پا یا گیا ہے۔ ڈاکٹر فواد نے کا کہنا تھا کہ پولیو کیسز ان علاقوں میں رپورٹ ہوئے جہاں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پو لیو مہم شروع نہیں کی جا سکی تھی۔