تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
3 جولائی 2013
وقت اشاعت: 12:15

روزانہ 4 کپ چائے یا کافی پینے سے بلڈ پریشرکم ہو جاتا ہے

پیرس… روزانہ 4 کپ چائے یا کافی پینے سے بلڈ پریشرکم ہو جاتا ہے ۔ایک فرانسیسی ریسرچ کے مطابق چائے نہ پینے والوں کے مقابلے میں روزانہ 4 کپ یا اس سے زائد چائے یا کافی استعمال کرنے والوں کا کا بلڈ پریشر کم رہتا ہے۔تحقیق سے پتا چلا ہے زیادہ چائے پینے سے بلڈ پریشرکم،نبض کی رفتار اور دل کی دھڑکن سست رہتی ہے۔ کافی کے زیادہ استعمال سے بلڈ پریشرنارمل سے کچھ زیادہ جب کہ کافی استعمال نہ کرنے والوں میں ہائی بلڈ پریشر کی شکایات زیادہ دیکھنے میں آئی ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے ممکن ہے چائیاور کافی میں موجود فلیونائڈزاور ویسو ریلیکسنگ کمپاوٴنڈز خون کی شریانوں پر اثراندازہو کر اُنہیں سست کر دیتے ہیں اور بلڈ پریشر کم ہو جاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.