7 جولائی 2013
وقت اشاعت: 12:11
ہیپاٹائٹس خطرناک ہے مگر ذراسی احتیاط ہمیں بچاسکتی ہے ، طبی ماہرین
لا ہور… طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیپاٹائٹس خطرناک ضرور ہے مگر ذرا سی احتیاط ہمیں اس مرض سے بچاسکتی ہے۔آئندہ نسلوں کو محفوظ رکھنے کیلیے سب کو مل کر ہیپاٹائٹس کیخلاف لڑنا ہوگا ۔ لا ہورمیں میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی کے زیر اہتمام ہیپاٹائٹس سے آگاہی کیلیے سیمنار کا انعقاد کیا گیا جس میں طبی ماہرین نے کھل کرتبادلہ خیال کیا۔ ان کا کہناتھاکہ قوم کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے ہیپاٹائٹس کیخلاف مشترکہ جہاد کرنا ہوگا ۔ پروفیسر ڈاکٹر انور اے خاں نے کہا کے ہیپا ٹائٹس عموماًپانی، حجام کے اوزاروں اور روز مرہ استعمال کی دیگر اشیاء سے لاحق ہوتا ہے ، اس مرض سے بچاوٴ مشکل نہیں ،بس ذرا سی احتیاط کی ضرورت ہے ۔ سیمینار کے اختتام پر طبی ماہرین کا کہنا تھاکہ ہیپاٹائٹس کا پھیلاوٴ روکنے کیلئے بطورقوم ہرسطح پر جامع اورٹھوس اقدامات اٹھا ئے جائیں ، اس سلسلے میں علماء کرام ،اساتذہ اور میڈیا کو بھی موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔