تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
8 جولائی 2013
وقت اشاعت: 22:18

سرگودھا اور بہاول پور میں خسرہ کے مرض میں مبتلا 3 بچے ہلاک

سرگودھا …سرگودھا اور بہاول پور میں خسرہ کے مرض میں مبتلا 3 بچے انتقال کرگئے،سْپرئیر ٹاوٴن سرگودھا کی رہائشی ڈیڑھ سالہ صفیہ کو گزشتہ روز ڈی ایچ کیو اسپتال لایا گیا تھا جہاں اس میں خسرہ کی تشخیص ہوئی، ڈاکٹرز نے بچی کو طبی امداد دی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی، ضلع سرگودھا میں محکمہ صحت کی جانب سے خسرہ کے خلاف جاری مہم کا خاتمہ ہوگیا لیکن خسرہ سے متاثرہ بچوں کی تعداد میں مسلسل بڑھ رہی ہے، 40روز میں اب تک خسرہ سے متاثر ہوکر جاں بحق ہونیوالے بچوں کی تعداد 11 ہوچکی ہے، جبکہ 400سے زائد بچے اس مرض میں مبتلا ہیں۔بہاول پور کے وکٹوریہ اسپتال میں بھی خسرہ کی بیماری میں مبتلا دو بچے انتقال کرگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.