تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
10 جولائی 2013
وقت اشاعت: 6:36

رحیم یار خان میں خسرہ سے 2 بچے جاں بحق،کل تعداد6ہو گئی

لاہور…پنجاب میں خسرہ کی وباء خطرناک صورتحال اختیار کرگئی،رحیم یار خان میں خسرہ کے مرض میں مبتلا مزید دو بچے دم توڑ گئے۔پنجاب میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران خسرہ سے متاثرہ 99کیس سامنے آئے۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق خسرہسے متاثرہ بچوں کی تعداد21ہزار517ہوگئی۔لاہور میں خسرہ سے متاثرہونیوالوں کی تعداد5ہزار727ہوگئی۔ رحیم یار خان میں شیخ زید اسپتال میں زیر علاج خسرہ کے مرض میں مبتلا دو بچے زندگی کی بازی ہار گئے اس طرح ضلع بھر میں گزشتہ تین ماہ کے دوران خسرہ سے جاں بحق ہونیوالے بچوں کی تعداد6ہوگئی، خسرہ کے خلاف مہم مکمل ہونے کے باوجود خسرہ سے متاثرہ بچوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.