تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
10 جولائی 2013
وقت اشاعت: 8:46

جاپانی سائنسدانوں نے اسٹیم سیل ٹیکنالوجی سے پہلا مصنوعی جگرتیار کرلیا

ٹوکیو…جاپانی سائنسدانوں نے اسٹیم سیل ٹیکنالوجی کی مدد سے دنیا کا پہلا مصنوعی جگرتیار کرلیا ہے۔مصنوعی جگر لگانے کا تجربہ چوہے پر کیا جو کامیاب رہا۔ سائنس دانوں کی ٹیم نے اسٹیم سیلز کی مدد سے تیار کئے گئے لیور buds ایک چوہے کے جسم میں پیوند کئے جہاں وہ بڑھتے ہوئے ایک چھوٹے لیکن فعال جگر میں تبدیل ہو گئے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اہم پیش رفت ہے ۔تاہم لیبارٹری میں مصنوعی انسانی جگر بنانے کے مرحلے تک پہنچنے میں ابھی کم از کم دس سال لگیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.