تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
11 جولائی 2013
وقت اشاعت: 9:41

لاہور: خسرہ نے مزید دو بچوں کی جان لے لی، ہلاکتوں کی تعداد85ہو گئی

لاہور…لاہور میں خسرہ نے مزید دو بچوں کی جان لے لی ، پنجاب میں اس وباء کے ہاتھوں لقمہ اجل بننے والے بچوں کی تعداد 187 ہو گئی ،خسرہ کی وباء نے پنجاب کے مختلف علاقوں کو لپیٹ میں لے رکھا ہے،حکومت پنجاب کوششوں کے باوجود اس پر قابو پانے میں کامیاب نہیں ہو سکی ،آج خسرہ سے دم توڑنے والے بچوں میں شیخوپورہ کے ایک سالہ گلفام نے چلڈرن اسپتال لاہور میں دم توڑدیا،دو ماہ کا اللہ نور فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں چل بسا ،محکمہ صحت پنجاب کے مطابق خسرے کی وباء صوبے میں 187 بچوں جبکہ صرف لاہور میں 85 بچوں کی جان لے چکی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں 12 جبکہ صوبے میں 102 کیسز رپورٹ ہوئے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.