11 جولائی 2013
وقت اشاعت: 15:53
سگریٹ پینے سے ہر سال 60 لاکھ افراد مرجاتے ہیں، ڈبلیو ایچ او
نیویارک…سگریٹ پینے سے دنیا بھر میں ہر سال تقریباً 60 لاکھ افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق سگریٹ کے خلاف مہموں کے باوجود سگریٹ نوشی بدستور دنیا بھر میں زیادہ اموات کا بڑا سبب ہے۔ سگریٹ پینے سے زیادہ تر ہلاکتیں ان ممالک میں ہوتی ہیں جہاں لوگوں کی آمدنی کم یا درمیانی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مارگریٹ کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ رجحان برقرار رہا تو 2030 میں ہلاکتوں کی سالانہ تعداد بڑھ کر 80 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔