تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
12 جولائی 2013
وقت اشاعت: 3:42

ٹریفک کا دھواں پھیپھڑوں کے کینسر کا سبب بن سکتا ہے،جدید طبی تحقیق

پیرس… این جی ٹی…ٹریفک کا دھواں تو ویسے بھی صحت کے لئے مضر ہے لیکن ایک نئی طبی تحقیق کے مطابق یہ پھیپھڑوں کے کینسر کا سبب بھی بن سکتا ہے۔یورپ میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ٹریفک کے دھوئیں کی معمولی مقدارپھیپھڑوں کے کینسر کا باعث بن سکتی ہے۔ 9 یورپی ممالک کے لاکھوں افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد مرتب کی جانے والی تحقیق کے مطابق پھیپھڑوں کے کینسر کے 14 فیصد واقعات کا سبب ٹریفک سے خارج ہونے والی زہریلی گیسیں ہیں۔محققین کا کہنا ہے کہ ہوائی آلودگی بھی تمباکو نوشی کی طرح مہلک ثابت ہو سکتی ہے اور اس کے نقصانات ہمارے اندازوں سے بھی بڑھ کر ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.