تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
12 جولائی 2013
وقت اشاعت: 7:24

کم سونا اور نیند پوری نہ ہونا بچوں میں منفی رویے کا باعث بنتا ہے

نیویارک…تحقیق کے مطابق کم سونا اور نیند پوری نہ ہونا بچوں میں منفی رویے کا باعث ہے۔ امریکا میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق دیر سے سونا اور نیند پوری نہ ہونا بچوں کے رویے پر اثر انداز ہوتا ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ چار سال سے کم عمر بچے جو کہ رات بھر میں دس گھنٹے سے کم نیند لیتے ہیں۔ ان کے رویے میں دن بھر غصہ، چڑچڑا پن اور تھکن غالب رہتی ہے جو بچوں کی صحت پر برا اثر ڈالتی ہے۔ ماہرین کے مطابق والدین کو چاہیئے کہ بچوں کی نیند پوری ہونے کا خیال رکھیں اور ان کو جلدی سونے کی عادی بنائیں کیونکہ مستقل نیند پوری نہ ہونا چھوٹے بچوں میں ڈپریشن کا بھی باعث بن سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.