13 جولائی 2013
وقت اشاعت: 16:25
بڑھتا وزن کینسر اور امراضِ قلب کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق
واشنگٹن … امریکا میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق بڑھتا ہوا وزن کینسر اور امراض قلب کا سبب بن سکتا ہے۔ امریکی تحقیق کے مطابق وزن بڑھنے کی صورت میں جسم کے مختلف حصوں میں جمع ہونے والی اضافی چربی صحت کیلئے مضر ثابت ہوتی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ عام موٹے آدمیوں کے مقابلے میں بڑھی ہوئی توند والے افراد میں امراض قلب اور کینسر کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔