تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
14 جولائی 2013
وقت اشاعت: 8:7

سبزیوں اور پھل کا استعمال زندگی کا دورانیہ 3 سال تک بڑھا سکتا ہے، تحقیق

اسٹاک ہوم…این جی ٹی …ویسے تو سبزیوں اور پھلوں کے حوالے سے روز روز نت نئے فوائد سامنے آتے رہتے ہیں لیکن ایک نئی طبی تحقیق کے مطابق سبزیا ں اورپھل کھانا عمر میں اضافے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔جی ہاں سوئیڈن میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ دلچسپ انکشاف ہوا کہ روزانہ کی غذا میں سبزیوں اور پھلوں کا زیادہ استعمال زندگی کے دورانیے میں کم از کم 3 برس کا اضافہ کردیتا ہے۔ تحقیق کے دوران 45 سے 83 سال کی عمر کے 71 ہزار سے زائد مرد و خواتین رضاکاروں کی غذائی عادات کا 13 سال تک جائزہ لیا گیا۔مطالعے میں یہ بات سامنے آئی کہ سبزیوں اور پھل کم کھانے والے افراد ان کی افراد کی نسبت جلد اس دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں جو ان کا استعمال زیادہ کرتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.