تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
14 جولائی 2013
وقت اشاعت: 17:0

سندھ میں ڈائریا کی وباء شدت اختیار کرگئی، 30 ہزار بچے مرض میں مبتلا

کراچی … پنجاب کے بعد سندھ میں بھی ڈائریاکی وباء شدت اختیار کرنے لگی، رواں ماہ میں اب تک 30 ہزار سے زائد بچے اس مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ ڈی جی ہیلتھ سندھ ڈاکٹر اشفاق میمن کے مطابق سندھ کے مختلف اضلاع میں اسہال میں مبتلا 30 ہزار سے زائد بچے رپورٹ ہوئے ہیں۔ صرف گزشتہ روز 3 ہزار سے زائد بچے مختلف اسپتالوں میں رپورٹ ہوئے اور اب بھی 500 سے زائد بچے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ ڈاکٹر اشفاق میمن کے مطابق سندھ کے جو اضلاع سب سے زیادہ متاثر ہیں ان میں دادو، شکارپور، میرپورخاص، ٹھٹھہ، نواب شاہ سمیت متعدد شامل ہیں۔ دوسری جانب صدر پیڈیا ٹرک ایسوسی ایشن ڈاکٹر اقبال میمن کا کہناہے کہ ڈائریا سے بچنے کیلئے والدین بچوں کو پانی ابال کردیں، گلے سڑے پھلوں سے اجتناب کیا جائے اور کھانے پینے کی چیزوں میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.