14 جولائی 2013
وقت اشاعت: 18:20
ماحولیاتی آلودگی سے پھیپھڑوں کے کینسر اور امراضِ قلب کے خطرات
لندن … ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے پھیپھڑوں کے کینسر اور امراض قلب لاحق ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔یہ بات طبی جریدے ’دی اینسیٹ آنکالوجی‘ میں شائع ہونے والی تحقیقی رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔ اس تحقیقی مطالعے میں 9 یورپی ممالک کے 3 لاکھ 12ہزار افراد کو شامل کیا گیا۔ رپورٹ سے یہ بات سامنے آئی کہ اگر انسان طویل عرصے تک ایسے ماحول میں رہے جہاں فضا میں آلودگی ہو اور ہوا میں مضر صحت مادے پائے جاتے ہوں تو پھیپھڑوں کے کینسر اور حرکت قلب بند ہونے کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوسل ایندھن سے چلنے والے پاور اسٹیشنز ہوا کو بہت زیادہ آلودہ کرتے ہیں۔