15 جولائی 2013
وقت اشاعت: 13:38
کراچی میں ڈینگی وائرس کی شکار لڑکی انتقال کر گئی
کراچی … کراچی میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ لڑکی انتقال کر گئی، شہر میں رواں سال ڈینگی سے یہ چوتھی موت ہے۔ نجی اسپتال کے ڈاکٹر شکیل ملک کے مطابق کورنگی کی رہائشی ڈینگی وائرس کی مریضہ افروز کو 3 روز قبل عباسی شہید اسپتال سے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔ کراچی میں رواں سال کے دوران یہ ڈینگی سے چوتھی ہلاکت ہے۔