تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
15 جولائی 2013
وقت اشاعت: 20:4

پشاور میں پولیو کا ایک نیا کیس سامنے آ گیا

پشاور … پشاور میں پو لیو کا ایک نیا کیس سامنے آیا ہے، خیبر پختونخوا میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد5 ہوگئی جبکہ پشاور کے مختلف علاقوں میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ پشاور کے علاقے اعجاز آباد سے تعلق رکھنے والے ایک سالہ بچے عزیز میں پو لیو وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے۔ رواں سال پشاور میں پو لیو کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ خیبر پختونخوا میں پو لیو کایہ پانچواں کیس ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے ماہرین نے پشاور کے علاقوں شاہین مسلم ٹاوٴن ،پھندو روڈ اور لڑمہ کے علاقوں سے سیوریج کے پانی کے نمونے حاصل کئے جس کے لیبارٹری ٹیسٹ میں پو لیو وائرس پی ون کی موجودگی ثابت ہوگئی۔ ماہرین کے مطابق گرمی کے موسم میں پولیو وائرس زیادہ متحرک ہو جا تا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.