16 جولائی 2013
وقت اشاعت: 3:24
ڈائٹ کولڈ ڈرنکس صحت کے لئے نقصان دہ ہیں ،نئی تحقیق
نیویارک…این جی ٹی…عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ مصنوعی مٹھاس سے بنی ڈائٹ کولڈ ڈرنکس صحت بخش ہوتی ہیں اوران سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے لیکن امریکہ میں ہونی والی ایک طبی تحقیق کے مطابق ان کا استعمال بھی صحت کے لئے مضر ثابت ہو سکتا ہے ۔تحقیق کے مطابق مصنوعی مٹھاس سے تیار کردہ بوتلیں یا ڈائٹ کولڈ ڈرنکس کی ایک بوتل کا روزانہ استعمال ذیابیطس، موٹاپے اور امراض قلب کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ان مشروبات میں شامل کی گئی مصنوعی مٹھاس ہی صحت کے لئے خطرہ بنتی ہے اور یہ بھی حقیقی مٹھاس سے بنی کولڈ ڈرنکس کی طرح صحت کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔