تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
16 جولائی 2013
وقت اشاعت: 8:47

جدید ٹیکنالوجی کی اشیاء کا بے جا استعمال نقصان دہ ہے،ماہرین

لندن…جدید ٹیکنا لوجی سہولتوں کی فراہمی اور زندگی میں آسانی پیدا کرنے کا ذریعہ جدید ٹیکنا لوجی سہولتوں کی فراہمی اور زندگی میں آسانی پیدا کرنے کا ذریعہ کہی جاتی ہے لیکن ماہرین کہتے ہیں کہ ذراسی بے احتیاطی والدین کے لئے نقصان دہ بھی ہوسکتی ہے۔ہر چیز کی زیادتی نقصان دہ ہوتی ہے ،چاہے وہ ٹیکنالوجی ہی کیوں نہ ہو۔ٹیکنالوجی کے اِس دور میں مارکیٹ میں ٹیبلیٹ کمپیوٹرز کا سیلاب امڈ آیا ہے۔ کمپنیوں کے نت نئے ڈیزائن اور مقابلے میں قیمتیں بھی ہیں انتہائی سستی ایسے میں بڑوں کے ساتھ ساتھ ، ٹیبلٹ بچوں کی پہنچ سے بھی دور نہیں۔ گھنٹوں ٹیبلٹ کمپیوٹرز کے ساتھ بچے ہمارے عہد کے تیز تو ہوگئے ہیں لیکن ان کے عادی بھی۔ماہرین کاکہناہے جو والدین گھنٹوں تک اپنے بچوں کو ٹیبلٹ کمپیوٹردیتے ہیں ، ان کو آگے چل کر مسائل کاسامنا کرنا پڑسکتا ہے۔اس کی مثال حالیہ دنوں میں سامنے آنا والا برطانوی بچی کا کیس ہے ۔اس 4 سالہ بچی سے جب ٹیبلٹ لیا گیا۔ تو اس کے رویہ میں تبدیلی اور بے چینی نے والدین کو پریشان کردیا اور اس کا باقاعدہ نفسیاتی علاج ہوا۔اسی لیے کہتے ہیں علاج سے بہتر پرہیز ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.