تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
18 مارچ 2015
وقت اشاعت: 14:59

باجوڑ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، ایک ہیلتھ ورکر جاں بحق

باجوڑایجنسی .......باجوڑایجنسی کی تحصیل ناوگئی میں پولیو ٹیم پر فائرنگ میں ایک ورکرجاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ذرائع کے مطابق بدھ کی صبح پولیومہم کے تیسرے روز باجوڑایجنسی کی تحصیل ناؤگئی کے علاقے برکمانگرہ میں انسداد پولیو مہم کے ارکان اپنے کام میں مصروف تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں ایک پولیو ورکر روح اللہ جاں بحق جبکہ عارف اللہ زخمی ہوگیا۔ زخمی ورکر کو علاج کیلئے ایجنسی ہیڈکوارٹر اسپتال خار منتقل کردیا گیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.