تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
19 مارچ 2015
وقت اشاعت: 11:43

سیکیورٹی انتظامات کے بعد ژوب میں پولیو مہم کادوبارہ آغاز

ژوب......بلوچستان کے ضلع ژوب میں پولیو مہم دوبارہ شروع کر دی گئی، مہم پولیو ورکرز کے قتل کے باعث معطل کیا گیا تھا۔محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ضلع ژوب میں تین ہفتے قبل چار پولیو ورکرز کے اغوا کے بعد قتل کے باعث ضلع بھر میں پولیو مہم غیر معینہ مدت کےلئے معطل کی گئی تھی ، تاہم ضلع میں پولیو ٹیموں کو سیکورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد مہم دوبارہ شروع کر دی گئی ہے، ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلا رہی ہیں جبکہ سیکورٹی کےلئےایف سی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.