تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
20 مارچ 2015
وقت اشاعت: 9:15

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج اورل ہیلتھ ڈے منایا جارہا ہے

پشاور......پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج اورل ہیلتھ ڈے منایا جارہا ہے۔ شروع شروع میں انسان نے سگریٹ، نسوار، پان اورگٹکے کوبے ضررجان کران کا نشہ شروع کیا لیکن جوں جوں وقت گزررہا ہے تحقیق سے یہ بات ثابت ہورہی ہے کہ نہ صرف یہ نشہ آوراشیا بلکہ منہ کی صفائی نہ کرنا بھی مسوڑھوں اوردانتوں کے کینسر کا باعث بن رہا ہے۔ خیبرپختونخوا میں نسواراستعمال کرنے والے لوگوں کی بڑی تعداد مسوڑھوں کے کینسرکا شکارہورہے ہیں جن میں 26 فی صد خواتین شامل ہیں۔ مسوڑھوں کے کینسرمیں لوگوں کے مبتلا ہونے کی شرح دیہی علاقوں میں زیادہ ہے جہاں پرلوگ اس بات کا شعورنہیں رکھتے کہ وہ جس نسوارکوچندلمحوں کے سکون کے لئے استعمال کرتےہیں وہ ان کے اندرکیا تباہی پھیلارہاہے یہی حال منہ کی صفائی کے معاملے میں بھی ہوتاہے۔ منہ کے راستے نشہ جسم میں اتارنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعدادوہ بھی ہے جنہیں مسوڑھوں کے ساتھ ساتھ پھیپھڑوں کا کینسربھی لاحق ہوجاتا ہے۔ ماہرین صحت کہتے ہیں کہ بیماری لگنے کے بعد ہزاروں اور لاکھوں روپے خرچ کرنے کے بجائے اگر پہلے سے ہی احتیاط کی جائے تو ان بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.