26 مارچ 2015
وقت اشاعت: 14:0
تھرپارکر اور مٹھی میں بچوں کی اموات پر تشویش ہے:قائم علی شاہ
کراچی........وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ تھر میں بچوں کی اموات پرسندھ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ تھرپارکراور مٹھی میں بچوں کی اموات پر انہیں بھی تشویش ہے،تاہم مٹھی اسپتال کو پہلے کے مقابلے میں مزید بہتربنادیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کا بجٹ 43 ملین ہے امید ہے ہیلتھ کے لیے مختص کی گئی رقم کو اچھے طریقے سے استعمال کیا جائے گا۔ بدین اور دادو میں حفاظتی ٹیکہ جات کا پروگرام نجی ادارے کے حوالے کرنے سے متعلق انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی ایچ آئی نے بہتر انتطامات کئے تو سندھ کے مزید اضلاع بھی انہیں دئیے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کاکہنا تھا کہ عالمی اداروں کی جانب سے پولیوکے بڑھتے ہوئے کیسز پر شدید تشویش کا سامنا ہے، پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کے لئے انتظامات کئے جارہے ہیں جبکہ دیہی علاقوں میں خواتین ڈاکٹروں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔