2 اپریل 2015
وقت اشاعت: 15:47
نیوٹن، آئن سٹائن، موزارٹ سمیت کئی نامور شخصیات آٹزم کا شکار تھے
لاہور.......مشہورسائنسدان نیوٹن، آئن سٹائن اورموسیقارموزارٹ کےناموں سےکون واقف نہیں،یہ وہ شخصیات ہیں جن کے بارےمیں کہا جاتا ہے کہ یہ لوگ آٹزم کا شکار تھے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ آٹزم کےشکار بچوں کو مناسب رہنمائی دی جائے تو دنیاکوکئی اورجینئس مل سکتے ہیں، آٹزم کےعالمی دن کے موقع پر۔ جدیدتحقیق کےمطابق آٹزم ایک کیفیت کانام ہے، بیماری نہیں،بظاہر اپنے آپ میں گم رہنا،توجہ مرکوز نہ رکھ پانا،سماجی روابط میں مشکلات،مگرذہانت میں عام لوگوں سے کہیں بہتر، آٹسٹک افراد کو منفرد بناتا ہے، ماہرین کہتے ہیں کہ ایسےافراد کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے غیر روایتی طریقہ کار نہایت اہم ہیں۔ماہرین کہتےہیں کہ آٹسٹک افراد کی صلاحیتوں کا اعتراف ہی ان کی کامیابی کا زینہ ہے۔ماہرین آٹزم کوموروثی کیفیت کہتےہیں، جو کئی نسلوں تک چل سکتی ہے۔آٹزم کا شکار افراد توجہ کے مستحق ضرور، مگر صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں، مناسب رہنمائی سے یہ کئی کارنامے بھی سرانجام دے سکتے ہیں۔