تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
5 اپریل 2015
وقت اشاعت: 10:36

غذائی قلت،سول اسپتال مٹھی میں 5بچے انتقال کر گئے

تھر پار کر........تھر پار کر میں خوراک کی کمی اور مختلف امراض میں مبتلا بچوں کی ہلاکت کا سلسلہ نہیں رک سکا ہے ۔آج بھی سول اسپتال مٹھی میں 5بچے انتقال کر گئے ہیں ۔تھر پار کر میں غذائیت کی کمی اور مختلف امراض میں جاں بحق بچوں کی تعداد میں کوئی کمی نہیں ہوئی ہے ۔مٹھی کے سول اسپتال میں آج مزید 5بچے انتقال کر گئے ہیں۔جاں بحق بچوں کی عمریں چار روز سے 2ماہ کے درمیان ہیں ،رواں ماہ انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.