تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
7 اپریل 2015
وقت اشاعت: 15:48

عالمی صحت کا دن:بلوچستان کے دیہی عوام بنیادی سہولتوں سے محروم

کوئٹہ........بلوچستان کے دیہی علاقوں کے عوام آج بھی صحت کی بنیادی سہولتوں سےمحروم ہیں۔ صوبے میں دوران زچگی خواتین کی سب سے زیادہ شرح اموات محکمہ صحت کی کارکردگی پربدنما داغ بن گئی ہے۔ بلوچستان کے 32اضلاع میں 13سو سے زائد طبی مراکزعوام کو صحت کی بنیادی سہولتیں کی فراہمی کیلئے قائم ہیں مگر صوبے کے دیہی علاقوں میں عوام آج بھی صحت کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ یہی وجہ ہے ایک لاکھ میں سے 785 خواتین زچگی کے دوران موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں۔ بلوچستان میں حفاظتی ٹیکوں کی شرح صرف 16اعشاریہ 4 فیصد ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.