تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
7 اپریل 2015
وقت اشاعت: 16:4

غیر محفوظ خوراک دنیا بھر میں ہر سال 20 لاکھ افراد کو نگل جاتی ہے

کراچی........بین الاقوامی ادارہ صحت کے مطابق ہر سال دنیا بھر میں غیر محفوظ خوراک کے باعث 20لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی صحت کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔بین الاقوامی ادارہ صحت کی جانب سے اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں کو صحت کے اصولوں کی آگاہی دینا ہے۔ اس سال اس دن کا پیغام فوڈ سپلائی چین اور کھانے کی اشیا کو محفوظ بنانا ہے۔ بین الاقوامی ادارہ صحت کے مطابق ہر سال دنیا بھر میں غیر محفوظ خوراک کی وجہ سے 20لاکھ سے زائد افرادکی موت واقع ہوجاتی ہے جس میں بچے بھی شامل ہیں۔ صرف پاکستان میں ہر سال ڈھائی لاکھ بچے مضر صحت پانی کے استعمال سے جاں بحق ہوتے ہیں۔ ایک گلاس پانی بھی 200سو کلو میٹر سفر کر کے پہنچتا ہے۔ کلورین کی ایک فیکس مقدار پانی میں شامل ہوتی ہے پھر بھی پانی ابال کر پیے۔ سموسے بیچنے والے اور نیشنل اور انٹر نیشنل فوڈز چین دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نقصان دہ بیکٹیریا، وائرس، یا کیمیائی اسپرے اسہال اور کینسر سے لے کر 200 سے زائد بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔ تمام قوموں کے لیے صحت مند خوراک کی کی ترسیل ایک بہت بڑا چیلنج ہے اور پاکستان جیسے زرعی ملک میں اس کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ہر سال دنیا بھر میں مضر صحت اشیاء کے استعمال کے باعث لاکھوں افراد اپی زندگیاں ہار جاتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.