تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
7 اپریل 2015
وقت اشاعت: 16:36

خیبر پختون خوا :اسپتالوں میں بائیو میٹرک سسٹم پر ڈاکٹرناراض

پشاور.......خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں عملے کی حاضری کویقینی بنانے کے لئے بائیومیٹرک سسٹم تولگادیا گیا لیکن ڈاکٹروں میں اب بھی اس نظام کے حوالے سے مزاحمت پائی جاتی ہے اوروہ کہتے ہیں کہ حکومت کوچاہیئے کہ وہ اسے ڈاکٹروں پرنافذکرنے کے بجائے باقی سرکاری محکموں میں لگائے۔ خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں ڈاکٹروں اوردیگرعملے کی حاضری کویقینی بنانے کے لئے چند روزقبل حاضری کے کمپیوٹرائزنظام بائیومیٹرک سسٹم لگایا گیا جس سے اس بات کا پتہ چلانا مطلوب تھا کہ کونسا ڈاکٹریا عملے کا کونسا فرد اپنی ڈیوٹی پردیرسے آتا ہے اوریا وقت ختم ہونے سے پہلے ہی چلا جاتا ہے۔ یہ نظام نافذ ہوچکا تاہم ڈاکٹرکہتے ہیں کہ ان کے ساتھ ہی ایسا کیوں کیا جارہا ہے ان کی نمائندہ تنظیمیں اورخود عام ڈاکٹراس کی مخالفت کرتے ہیں۔ ڈاکٹروں کا تویہ کہنا ہے کہ یہ نظام نافذ کرنا ان کے ساتھ زیادتی ہے لیکن کچھ ملازمین اس نظام کے حق میں بھی ہیں وہ کہتے ہیں کہ پہلے کام چورڈیوٹی سے غیرحاضررہتے تھے اوراب وہ بھی کام پرآنے پرمجبورہیں۔ دوسری جانب محکمہ صحت کے بعض ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسپتالوں میں بائیومیٹرک نظام لگانے کے اچھے نتائج مل رہے ہیں اوراس سے لوگوں کی یہ شکایات بھی دورہوجائیں گی کہ اسپتالوں میں عملہ دستیاب نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.