8 اپریل 2015
وقت اشاعت: 15:0
خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کا کریک ڈائون، 250نجی کلینک سیل
پشاور .....ہیلتھ کیئرکمیشن خیبرپختونخوا نے صوبے بھر میں غیرقانونی نجی کلینکس کیخلاف کریک ڈاون کے دوران ڈھائی سو نجی کلینکس سیل کردیئے ہیں۔چیف ایگزیکٹیو ہیلتھ کیئر کمیشن حسین شاہ نےجیو نیوز کو بتایا کہ مارچ کے دوران صوبہ بھر میں آپریشن کرکے ڈھائی سو سے زیادہ غیر قانونی کلینکس کو بند کردیا گیا۔ حسین شاہ کے مطابق پشاورمیں 85،ضلع مردان میں 25،ڈیرہ اسماعیل خان میں31، سوات میں 26 ،ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں 26 غیرقانونی کلینکس کو سیل کیا گیا۔ حسین شاہ نے بتایا کہ ان غیرقانونی کلینکس میں بیشتر کو بھاری جرمانے بھی عائد کئے گئے ۔ہیلتھ کیئر کمیشن کے چیف ایگزیکٹیو نے عوام سے اپیل کی کہ ایسے غیر قانونی کلینکس چلانے والوں کیخلاف کارروائی میں تعاون کریں۔