تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
1 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 11:42

قبائلی اور نیم قبائلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع

پشاور… قبائلی اور نیم قبائلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی ہے۔ مہم کے دوران نو لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ڈائریکٹر ای پی آئی فاٹا ڈاکٹر صاحب زادہ خالد نے جیونیوز کوبتایا کہ قبائلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پولیومہم کے لئے 3ہزار پانچ سو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں سے ایک سو ایک ٹیمیں مختلف چوراہوں پر تعینات کی جائیں گی جو کہ دوران سفربچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔ڈاکٹر صاحب زادہ خالد نے بتایا کہ امن و امان کی صورت حال کی وجہ سے شمالی وزیرستان میں انسداد پولیو مہم نہیں چلائی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.