4 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 12:38
خیبرپختونخوا کے4اضلاع میں انسداد پولیو مہم جاری
پشاور… پولیو کے حوالے سے ہائی رسک قرار دئیے جانے والے خیبرپختون خواکے چار اضلاع میں بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلانے کا دوسرا مرحلہ آج دوسرے دن بھی جاری ہے۔محکمہ صحت خیبر پختون خوا نے پشاور، چارسدہ، نوشہرہ اور لکی مروت کی152یونین کونسلز کو پولیو کے حوالے سے ہائی رسک قرار دیا تھا جس پر ان علاقوں میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، اور جس کے تحت ان علاقوں میں پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ آج جاری ہے۔ تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 19 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے لئے محکمہ صحت نے پانچ ہزار ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔