تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
8 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 12:42

اسلام آباد کے پہلے شہری میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

اسلام آباد… رواں سیزن میں وفاقی دارالحکومت، اسلام آباد کے پہلے شہری میں ڈینگی وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے ۔ ڈینگی وائرس کے علاج کی خاطر سیکٹر جی سیون میں پولی کلینک اسپتال کی طرف سے قائم خصوصی مرکز میں سولہ سالہ نوجوان میں اس وائرس کے موجود ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، یہ نوجوان سیکٹر ایف سیون فور کا رہائشی بتایا گیا ہے، اس کے علاج پر متعین ڈاکٹر ریاض محمود کے مطابق مریض کی حالت اب بہتر ہے اور اسے مینجمنٹ سیل میں زیر علاج رکھا جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.