8 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 22:41
پنجاب بھر میں ڈینگی لاروے کی تلفی کا دن منایا جائے،شہباز شریف
لاہور…شہباز شریف نے کہا ہے کہ لاہورسمیت پنجاب بھر میں 9ستمبر کو ڈینگی لاروے کی تلفی کا دن منایا جائے گا ، اس موقع پر غیر حاضر رہنے والے سرکاری عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی ۔ انکا کہناتھاکہ ڈینگی کے خلاف عوامی شعور کی بیداری خوش آئند ہے، ڈینگی کے خاتمے کیلئے انتھک محنت رائیگاں نہیں گئی۔