تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
8 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 22:41

بلوچستان میں پولیو مہم،12لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

کوئٹہ… انسدادپولیو مہم کی تین روزہ مہم 10ستمبر سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے12اضلاع میں شروع کی جارہی ہے،مہم کے دوران 12لاکھ سے زائد بچوں کوپولیو سے بچاؤ کی ویکیسن پلائی جائے گی۔یہ بات سیکرٹری صحت بلوچستان عصمت اللہ کاکڑ نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران بلوچستان کے کل بارہ اضلاع میں بارہ لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، پولیو مہم کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ مہم میں تین ہزار تین سو پچانوے مختلف ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کی نگرانی پر پانچ سو اسی ایریا انچارچ مامور کردئے گئے ہیں ، عصمت اللہ کاکڑ نے بتایا کہ رواں سال کے دوران ملک بھر سے پولیو کے29کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ بلوچستان سے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد تین ہے،انہوں نے اپیل کی کہ پولیو سے بچاؤ کے لئے مہم کے دوران انتظامیہ عوام اور علمائے کرام محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کریں تاکہ پولیو پر جلد قابو پانے میں کامیاب ہوجائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.