تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
18 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 11:1

فضائی آلودگی بچوں میں وٹامن ڈی کی کمی کا باعث بنتی ہے

پیرس … فرانس کے طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ فضائی آلودگی بچوں میں وٹامن ڈی کی کمی کا باعث بنتی ہے۔ فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک تازہ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ شہری علاقوں میں فضائی آلودگی کے باعث نوزائیدہ بچوں میں وٹامن ڈی کی کمی ہو جاتی ہے۔ وٹامنز کی یہ قلت بڑھاپے میں دمے اور الرجی کا باعث بنتی ہے۔ طبی ماہرین نے حاملہ خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ ان کو صاف ستھرے ماحول میں رہنا چاہئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.