19 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 6:58
پنجاب بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 140ہوگئی
لاہور…پنجاب بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 140ہوگئی ہے محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ڈینگی کے10نئے مریض سامنے آنے کے بعدصوبے میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 140ہوگئی ، میواسپتال میں 6،سید مٹھااسپتال میں 2اور جنرل اسپتال میں بھی 2نئے مریض کنفرم ہوئے ہیں۔ محکمے کے مطابق7 مریضوں کا تعلق لاہور ، جبکہ ایک ایک مریض کا تعلق اوکاڑہ، گوجرانوالہ اور شیخوپورہ سے ہے۔