28 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 23:18
پنجاب : مزید 5 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ، تعداد 177 ہوگئی
لاہور … پنجاب میں 5 نئے افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی، صوبے میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 177 تک جاپہنچی۔ محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی وائرس کے 5 نئے کیسز سامنے آئے ہیں،ان مریضوں میں سے 2 کا تعلق لاہور سے، 2 کا ننکانہ صاحب جبکہ ایک کا حافظ آباد سے ہے۔ ان مریضوں میں 2 مریض لاہور کے میو اسپتال، ایک شالیمار اسپتال اور ایک شریف میڈیکل سٹی جبکہ ایک مریض فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں زیر علاج ہے۔