تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
30 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 6:40

لاہور : حالیہ بارشوں کے بعد ڈینگی پھر سر اٹھانے لگا

لاہور… لاہور میں حالیہ بارشوں اور درجہ حرارت میں کمی کے بعد ڈینگی کی بیماری پھر سر اٹھا رہی ہے ۔یہ صورتحال صبح اور شام کی سیر کے شوقین افراد کے لیے خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔ اچھی صحت کے لیے صبح اور شام کی سیر ضروری، مگر کیا کیجیے کہ ڈینگی مچھر کا اپنے شکار کے لیے باہر نکلنے کا بھی یہی وقت ۔ تاہم سیر کے لیے آنے والے کچھ افراد کا کہنا ہے کہ وہ ڈینگی سے بچاوٴ کا انتظام کرکے آتے ہیں، مچھر کے ڈر سے گھر میں نہیں بیٹھ سکتے ، ایسا کیا تو کئی دوسری بیماریاں گھیر لیں گی۔ایک زندہ دل تو یوں گویا ہوئے کہ وہ بھاگ بھاگ کرسیر کرتے ہیں تاکہ نہ ڈینگی ان تک پہنچ سکے نہ کاٹ سکے۔ضلعی حکومت احتیاط کے طور پر نہ تو پودوں کو دیا جانے والا پانی اور نہ ہی بارش کا پانی کھڑا ہونے دے رہی ہے۔جن پارکوں میں جھیلیں ہیں وہاں ڈینگی لاروا ہڑپ کرنیوالی مچھلیاں چھوڑدی گئی ہیں۔ پارکوں میں آنے والوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ عام دنوں کے مقابلے میں سیرکرنیوالوں کی تعداد کم ہے۔ ڈینگی سے بچاوٴکے لیے حکومتی اقدامات اپنی جگہ لیکن شہریوں کو بھی اپنی ذمہ درای کا احساس کرنا ہو گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.