1 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 0:11
پنجاب میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 188 تک جا پہنچی
لاہور…لاہور میں مزید دو افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ،پنجاب میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 188 تک جا پہنچی۔محکمہ صحت پنجاب کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں مزید 2 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،طبیعت کی خرابی پر دونوں کو میواسپتال لایا گیا ، ٹیسٹ کرانے پر ڈینگی بخار میں مبتلا پائے گئے،ایک مریض شیخوپورہ جبکہ دوسرا وزیرستان کا رہائشی ہے،رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 188 ہو گئی ہے۔