4 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 9:28
خیبرپختونخوا میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا،کل تعداد17ہوگئی
پشاور… خیبرپختونخوامیں پولیو کا نیاکیس دریافت ہواہے جس سے صوبے میں اس سال پولیو کیسزکی تعداد سترہ ہوگئی۔محکمہ صحت خیبرپختونخواکے مطابق ضلع دیربالاکے علاقے براول بانڈہ میں تین سالہ ماریہ بنت تاج الدین میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے اس طرح اس سال خیبرپختونخوامیں اب تک سترہ پولیوکیسزدریافت ہوئے ہیں ۔ اس سال پشاورمیں تین،مردان ،چارسدہ اورلکی مروت میں دودوجبکہ شانگلہ ،تورغر،ہری پور،صوابی،کوہاٹ ،ڈیرہ اسماعیل خان ،کرک اوردیربالامیں ایک ایک کیس دریافت ہوا ہے۔