تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
15 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:47

خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں میں انسداد پو لیو مہم آج سے شروع

پشاور…خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم آج سے شروع ہو گئی ہے۔ انسداد پولیو مہم حکام کے مطابق تین روزہ انسداد پو لیو مہم کے دوران خیبر پختونخوا میں 52 لاکھ اور قبا ئلی علاقوں میں 7 لا کھ سے زیادہ بچوں کو پو لیو سے بچاوٴ کے قطرے پلا ئے جا ئیں گے۔ مہم کے دوران 17 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ای پی آئی حکام کے مطابق جنوبی اور شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پو لیو مہم نہیں چلائی جا ئے گی جس کے باعث دو لاکھ سے زیادہ بچے پولیو کے قطروں سے محروم رہیں گے۔پولیومہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلا ئے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.