16 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 14:31
خیبر پختونخوا اور قبا ئلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم
پشاور…خیبر پختونخوا اور قبا ئلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم آج دوسرے روز بھی جاری ہے ۔ای پی آئی حکام کے مطابق مہم کے دوران خیبر پختونخوا میں 52 لاکھ اور فاٹا میں 7 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پو لیو سے بچاؤ کے قطرے پلا ئے جا ئیں گے، جبکہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر شمالی اور جنوبی وزیرستان میں انسدادپو لیو مہم نہیں چلائی جا ئے گی، جس سے دو لاکھ سے زیادہ بچے پو لیو ویکسین سے محروم رہ جائیں گے۔ای پی آئی حکام کے مطابق پو لیو کے قطروں کے ساتھ بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلا ئے جا ئیں گے۔