17 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 16:28
حالیہ پولیو مہم میں 10 لاکھ بچے ویکسین سے محروم رہ گئے
اسلام آباد…ملک میں حالیہ جاری پولیو مہم کے اڑھائی روز میں تقریبا 10 لاکھ بچوں کو ویکسین نہیں مل سکی ہے۔قومی ادارہ صحت کے ذرائع نے جیونیوز کو بتایاہے کہ پولیو مہم میں 3 کروڑ 40 لاکھ بچوں کو ویکسین دیئے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، آج دوپہر تک 9 لاکھ 78 ہزار 570 بچوں کو پولیو کو ویکسین نہ مل سکی ، پنجاب میں 4 لاکھ سے زائد ، سندھ میں 2 لاکھ 92 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین نہ ملی، خیبر پختوانخواہ کے 2 لاکھ 12 ہزار ، بلوچستان کے 32ہزار 948 ، فاٹا کے 23ہزار 476 بچوں کو ویکسین نہ مل سکی ہے، ذرائع کے مطابق، امن و امان حالات، بچوں تک عدم رسائی جیسے مسائل کی وجہ سے ویکسین فراہم کرنے میں رُکاوٹ آئی ہے، پولیو ویکسین فراہمی کی تین روزہ قومی مہم آج شب تک جاری رہے گی۔