تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
19 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 23:31

ملک بھر میں انسداد پولیو مہم ختم، 12 لاکھ سے زائد بچے ویکسین سے محروم

اسلام آباد … ملک بھر میں رواں پولیو مہم اختتام پذیر ہوگئی ہے، انسداد پولیو مہم کے دوران ملک بھر کے 12 لاکھ سے زائد بچے پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہ گئے۔ سندھ میں 21 ہزار 118 بچوں کو ان کے والدین نے پولیو ڈراپس پلوانے سے انکار کیا۔ جیو نیوز کو موصول ڈیٹا کے مطا بق انسداد پولیو مہم کے دوران 3 کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر تھا،جن میں سے 12 لاکھ 34 ہزار 556 بچے پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہے۔ 53 ہزار 781 بچوں کے والدین نے پولیو ویکسین پلوانے سے انکار کیا جبکہ 11 لاکھ 80 ہزار 775 بچے پولیو مہم کے دوران دستیاب نہ تھے۔ اعداد و شمار کے مطابق پولیو مہم کے اختتام پر صرف جمعہ کے دن 14 لاکھ 35 ہزار 908 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ عالمی ادارہ صحت نے اتنی بڑی تعداد میں پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہ جانے کی صورت حال کو تشویش ناک قرار دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.