تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
6 نومبر 2012
وقت اشاعت: 18:57

خیبر پختونخوا میں پولیو کے مزید دو نئے کیسزکی تصدیق

پشاور…فاٹا اور خیبر پختونخوا میں پولیو کے مزید دو نئے کیسزکی تصدیق ہوئی ہے، جس سے رواں سال فاٹا میں پولیو کیسز کی تعداد 19 اور خیبر پختونخوا میں20 ہو گئی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر جانباز آفریدی کے مطابق فاٹا اور خیبر پختونخوا میں پولیووائرس کے دو نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے ۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں 18 ماہ کے عرصے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اسد کا تعلق یونین کونسل آلائی سے ہے۔ ڈاکٹر جانباز آفریدی کے مطابق پولیو وائرس کا دوسرا کیس خیبر ایجنسی میں رپورٹ ہوا ہے۔ رواں سال پختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 20 ہوگئی ہے جبکہ فاٹا میں اب تک 19 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.