8 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:36
لاہور:ڈاکٹرز کی ہڑتال،معمر جوڑ اعدم توجہ کا شکار
شیخوپورہ…شیخوپورہ سے مانگے کی کارپر علاج کیلئے لاہور آنیوالا معمرجوڑا مسیحاوٴں کی عدم توجہی کے باعث نڈھال ہوکرسروسزاسپتال کے لان میں گرگیا۔بوڑھا شخص نمناک آنکھوں سے شریک حیات کی سانسیں بحال کرنے کی کوشش کرتا رہا۔شیخوپورہ کارہائشی حاجی عنایت اللہ اپنی بیوی حاجن سکینہ کو لے کر سروسزاسپتال علاج کے لئے پہنچا۔ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث اسے اندرجانے سے روک دیا گیا۔وہ دہائی دیتارہامیری بیوی کی حالت ٹھیک نہیں لیکن کسی نے ایک نہ سنی۔ بھرائی آواز اوراکھڑی سانسوں کے ساتھ اس نے بتایاکہ کسی سے کارمانگ کرچھ سات سو روپے کی سی این جی بھرکراسپتال پہنچے لیکن یہاں اسپتال سے باہر نکال دیاگیاہے۔ دونوں لرزتے جسموں کے ساتھ آوٴٹ ڈورسے باہر آگئے جہاں حاجن سکینہ کی ٹانگیں اس کابوجھ نہ اٹھاسکیں اوروہ گرگئی۔عنایت اپنی بیوی کوسنبھالنے کے کوشش میں خود بھی گرپڑا۔