تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
8 نومبر 2012
وقت اشاعت: 16:40

شہری اور دیہی خواتین اپنی صحت کا خیال نہیں رکھتیں، توقیر فاطمہ

کراچی…شبانہ شفیق… صوبائی وزیر ترقی نسواں توقیر فاطمہ بھٹو نے کہا کہ گاؤں کے علاوہ شہر کی خواتین بھی اپنی صحت کے حوالے سے غفلت برتتی ہیں اور بچہ کی پیدئش کے بعد مائیں اپنی صحت کا خیال نہیں کرتی خودساختہ میٹر نٹی ہوم بھی کافی تعداد میں بڑرہے ہیں ۔ جو معاشرے میں جرائم اور دیگر مسائل پیدا کر رہے ہیں اور ماں و بچہ کی زندگی اور صحت کے لئے خطرہ ہیں ۔ان خیا لات کا اظہار انھو ں نے مقامی ہوٹل میں نیشنل فورم فارانوئرنمنٹ اینڈ ہیلتھ کی جانب سے منعقدہ کانفرنس میں کیا ۔اس موقع پر نیشنل فورم کے چیرمین ڈاکٹر قیصر وحید ، فورم کے صدر نعیم قریشی ، رکن صوبائی اسمبلی فرحین مغل ، ڈاکٹر ناجیہ اشرف ، ڈاکٹر صائمہ رشید، ڈاکٹر فہمیدہ خاتون ، یوگی وجاہت ،ڈاکٹر شہزاد علی ،رقیہ نعیم اور دیگر نے خطاب کیا۔یہ کانفرنس گرین اسٹار سوشل میڈیا نیٹ ورک کے تعاون سے منعقد کی گئی ۔ توقیر فاطمہ بھٹو نے کہا کہ صحت کی آگاہی کے لئے سندھ میں قومی و صوبائی سطح پر کانفرنس کا انعقاد کیا جائیگا ۔ جس میں تمام متعلقہ اداروں کو مدعوکیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عورت کو ایسا ماحول فراہم کرنا چاہیے جہا ں وہ اپنی صحت یا کسی بھی قسم کے مسئلہ کو بآسانی شیئر کر سکے اور اس پر بات کرسکے اور ہر ماں کو اپنی بیٹی کی دوست بننا چاہیے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.