8 نومبر 2012
وقت اشاعت: 19:37
بلوچستان کے 3 مختلف علاقوں میں پولیو وائرس کی نشاندہی، 5 بچے متاثر
کوئٹہ … بلوچستان کے 3 مختلف علاقوں میں پولیو وائرس کی نشاندہی کی گئی ہے جس نے قلعہ عبداللہ اور پشین کے علاقوں میں 5 بچوں کو متاثر کیا۔ ڈبلیو ایچ او، یونیسیف اور وزیراعظم پولیو سیل کے اعلامیے کے مطابق پولیو وائرس کی یہ قسم فالج کی وجہ بن سکتی ہے اور نا قص صفائی کے باعث بچوں کے ذریعے اس کے پھیلنے کا خطرہ ہے۔ ان علاقوں میں وائر س کی وجہ مستقل بنیادوں پر پولیو کے تدارک کیلئے چلائی جانیوالی غیر موٴثر مہم ہے۔ انسداد پولیو سے متعلق وزیر اعظم سیل کی فوکل پرسن بیگم شہناز وزیر علی کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر پولیو کے خاتمے کی مہم چلانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔