تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
12 نومبر 2012
وقت اشاعت: 13:19

خیبر پختونخوا کے ہائی رسک اضلاع میں پولیو مہم 18 نومبر سے شروع ہو گی

پشاور…خیبر پختونخوا میں وفا ق کی جانب سے پولیو ویکسین کی ایک ماہ بعد فراہمی پر ہائی رسک اضلاع میں تین روزہ خصوصی پولیو مہم 18 نومبر سے شروع کی جا رہی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی آئی خیبر پختونخوا ڈاکٹر جانباز آفریدی نے جیو نیوز کو بتایا کہ وفاق کی طرف سے صوبے کو پولیو ویکسین کی ایک ماہ میں فراہمی کی یقین دہانی پرہائی رسک اٹھارہ اضلاع صوابی ، بنوں اور مالاکنڈ سمیت اٹھارہ ا میں خصوصی مہم 18 نومبر سے شروع کی جا رہی ہے جس میں چودہ لاکھ بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی مہم کے لیے چار ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.