تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
12 نومبر 2012
وقت اشاعت: 18:21

پولیو مہم: ہزاروں رضاکاروں کے قومی شناختی کارڈ نہ ہونے کا انکشاف

کوئٹہ … کوئٹہ اور قلعہ عبداللہ میں انسداد پولیو مہم میں کام کرنے والے 3 ہزار سے زائد رضاکاروں کے قومی شناختی کارڈ نہ ہونے کا انکشاف، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے معاوضہ کی ادائیگی شناختی کارڈ نہ کی وجہ سے روک دی۔ کوئٹہ اور قلعہ عبداللہ میں اگلے ہفتے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم خطرے میں پڑگئی۔ کوئٹہ اور قلعہ عبداللہ میں انسداد پولیو مہم میں کام کرنے والے 3 ہزار رضاکاروں کو ڈبلیو ایچ او کی جانب سے معاوضہ کی مد میں سالانہ 6 کروڑ 8 لاکھ روپے کی رقم ادا کی جاتی ہے۔یہ رقم ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے اکاوٴنٹ میں آتی ہے جہاں سے ان رضاکاروں کو تقسیم کی جاتی تھی۔ ایک ماہ قبل ڈبلیو ایچ او نے حکومت بلوچستان کو مطلع کیا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں موجود پولیو رضا کاروں کو رقوم کی براہ راست ادائیگیوں کیلئے ان کے قومی شناختی کارڈز کی کاپیاں عالمی ادارہ صحت کو فراہم کی جائیں جس پر کوئٹہ میں موجود پولیو میڈیکل آفیسر نے ای ڈی او صحت اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو مطلع کیا کہ کوئٹہ میں موجود کسی بھی پولیو ٹیم ممبرز کے پاس قومی شناختی کارڈ نہیں ہیں جس پر 10 اکتوبر کو ڈی سی کوئٹہ نے سیکریٹری صحت بلوچستان کو مراسلہ کے ذریعے مطلع کیا کہ آئندہ پولیو مہم تک عالمی ادارہ صحت کی رقوم کی ادائیگی کے اس طریقہ کار کو موٴخر کیا جائے ۔ اس صورتحال کے پیش نظر 9 نومبر کو وزیر اعظم سیکریٹریٹ میں ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر الیاس طور نے حکومت بلوچستان کو انسداد پولیو مہم کے معاوضہ کی ادائیگی سے قطعاً انکار کردیا ۔ ڈبلیو ایچ او کے انکار کے بعد اب کوئٹہ اور قلعہ عبداللہ میں اگلے ہفتے شروع ہونے والی پولیومہم خطرے میں پڑگئی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.